8 دسمبر، 2017، 1:38 PM

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے دو لاکھ امریکی بے گھر

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے دو لاکھ امریکی بے گھر

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے جس کے نتیجے میں دو لاکھ امریکی شہری بے گھر ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے جس کے نتیجے میں دو لاکھ امریکی شہری بے گھر ہوگئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق تیز ہوائوں کے باعث آگ کے پھیلنے کے خدشات ہیں۔ آگ لگنے کے بعد اب تک دو لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر چار دن بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کے باعث آگ کے مزید پھیلنے کے خدشات ہیں اس وقت بھی آگ لاس انجلس کی جانب بڑھ رہی ہے جبکہ متعدد پوش علاقے اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث سیکڑوں مکانات جل کر تباہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے دو لاکھ کے قریب افراد کو دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

News ID 1877204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha